برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

طاقت ور

یہ لوگ بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ انہیں خود بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ ان کے اندر کتنی طاقت موجود ہے جب انہیں اس کا ادراک ہوتا ہے تو یہ حیرت زدہ ہو جاتے ہیں مثلاً جب کوئی بڑی الماری ایک حصہ سے ہٹانی ہو یا کسی گاڑی کو دھکا لگانا ہو تو ایسے واقعات میں انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے اندر کتنی طاقت موجود ہے۔
جب ان لوگوں کو اپنی طاقت کا پتہ چل جاتا ہے تو یہ جا بہ جا اس کا استعمال کرنے لگتے ہیں، اس سے انہیں یہ فائدہ تو ہوتا ہے کہ اکثر لوگ ان کے رعب میں آ جاتے ہیں لیکن یہ بھی ہوتا ہے کہ کئی لوگ ان کے دشمن بن جاتے ہیں۔ یہ لوگ اگر اپنی طاقت کا درست استعمال کریں تو اس سے بے شمار فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
اپنی اس خوبی کی وجہ سے یہ اکثر ایسے شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں جن میں طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔
* طاقت کا غلط استعمال نہ کریں۔
* ایسے شعبوں کا انتخاب کریں جن میں یہ اپنی طاقت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
* بلا وجہ طاقت سے لوگوں کو مرعوب کرنے کی کوشش نہ کریں، اس طرح لڑائی جھگڑے اور دشمنی کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔