برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

منفی سوچیں

انسان کے ذہن میں ہر وقت خیالات اور سوچوں کا سمندر ٹھاٹھیں مارتا رہتا ہے۔ یہ حالات پر منحصر ہوتا ہے کہ کس وقت انسان کیا سوچتا ہے۔
انسان کی زندگی میں اکثر ایسے حالات آتے رہتے ہیں جب منفی سوچیں اس کے ذہن میں آنے لگتی ہیں اور وہ ان کی طرف راغب بھی ہو جاتا ہے۔ اسد افراد کی زندگی میں بھی ایسے حالات رہتے ہیں۔ ایسے میں یہ ممکن ہوتا ہے کہ یہ جنسی بے راہ روی کی طرف متوجہ ہو جائیں یا منشیات کو اپنا لیں۔
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب یہ اس دلدل میں پھنستے چلے جاتے ہیں ان رستوں پر چل کر انسان کو تسکین تو بہت ملتی ہے اور وہ اپنے کئی دکھوں اور غموں کو بھلا دیتا ہے لیکن یہ سب کچھ دائمی نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک سنہری جال ہوتا ہے جو تباہی، بربادی اور موت کی طرف لے جاتا ہے۔ ہیروئن اور دیگر کئی ایسے نشے ہیں جو انسان کی موت کا سبب بنتے ہیں۔ جب اسد افراد یا کسی بھی برج سے تعلق رکھنے والا فرد ان راستوں کا انتخاب کرتا ہے تو اکثر وہ یہ بھول جاتا ہے کہ اس راستے کے اختتام پر موت اس کی منظر کھڑی ہے۔
ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ :
* منشیات سے ہمیشہ گریز کریں۔
* جنسی بے راہ روی کا شکار نہ ہوں۔
* دیگر منفی سر گرمیوں سے دور رہیں