برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

جذبات سے گریز کریں

جیسا کہ ہم نے گزشتہ صفحات میں لکھا ہے کہ یہ لوگ حاکمیت پسند اور غصے کے تیز ہوتے ہیں ان کے اس رویے سے انہیں کئی جگہوں پر فائدہ تو ہوتا ہے لیکن غصے اور اس طرح کے دیگر جذباتی ررویوں کی وجہ سے انہیں جو سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ان کا دل کمزور ہو جاتا ہے۔ اگر یہ فربہ ہیں تو ان کے جسم میں چربی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور فربہ لوگ اکثر دل کے عارضہ کے شکار ہوتے ہیں اس طرح اگر یہ فربہ ہوں اور ساتھ ہی غصے وغیرہ کا شکار بھی ہوں تو ان کے دل پر گہرا اثر ہوتاہے اور یہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ احتیاط، علاج سے بہتر ہے اس لئے ان لوگوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ ان رویوں سے گریز کریں جو انہیں کسی عارضہ میں مبتلا کر سکتے ہیں۔
ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* غصے سے گریز کریں۔
* ناکامیوں پر دل برداشتہ نہ ہوں۔
* مناسب غذا کا استعمال کریں۔
* ورزش کی عادت اپنائیں۔
* درگزر کا رویہ اختیار کریں۔
* دوسروں کی بات برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔