برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

جارحانہ رویہ

ان لوگوں سے کسی بھی وقت کسی بھی معاملے میں جارحانہ رویہ کی توقع کی جا سکتی ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ یہ خاصے بے حس و بے رحم لوگ ہوتے ہیں اکثر جب یہ اپنا کوئی مفاد حاصل کرنا چاہیں تو غلط راستوں کا انتخاب بھی کر لیتے ہیں اس طرح دیگ کئی برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد احساس جرم کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن اسد افراد کے اندر ایسا کوئی احساس نہیں ہوتا۔
یہ لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے دوسروں کو بڑی بے رحمی سے استعمال کرتے ہیں ان کی وجہ سے جنہیں نقصان پہنچا ہو یہ ان پر ذرا بھی رحم نہیں کھاتے۔ ایسے میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بعض لوگ ان کی باتوں کو سہ جاتے ہیں اور لوگ دشمنی پر اُتر آتے ہیں۔ کھیل کے میدان میں ان لوگوں کا جارحانہ رویہ واضح نظر آتاہے۔ ان کی حرکتوں اور چہرے کے تاثرات ان کے سفاک ہونے کا پتہ دیتے ہیں۔ ایسے میںیہ اپنے حریف کو ہر حال میں زیر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* اپنے روئیے کو ختم کریں۔
* بے رحمی کا مظاہرہ نہ کریں۔
* یاد رکھیں دوسرے بھی آپ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔