برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

جلد بازی

ویسے تو عام حالات میں یہ لوگ بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے والے ہوتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ اس قدر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ جس کی توقع ان سے نہیں کی جا سکتی۔ کہتے ہیں کہ جلدی کا کام شیطان کا ، اس طرح اکثر یہ اپنی جلد بازی سے نقصان اُٹھاتے ہیں۔ بہت سے مقامات ایسے آتے ہیں جب یہ صبر سے کام لینا چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ ان کا کام جلد از جلد ہو جائے۔
کئی شعبے ایسے ہوتے ہیں جن میں جلد بازی زیادہ نقصان دہ نہیں ہوتی لیکن ذرا سوچیں ڈرائیونگ کے معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا جائے تو اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟ اسد افراد کو جہاں اپنی دیگر کئی خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے وہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنی جلد بازی والی خامی پر بھی قابو پائیں۔ یہ جان لیں کہ جو کام بھی سوچ سمجھ کر اور صبر و تحمل سے کیا جائے گا اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور جو کام بلا سوچے سمجھے اور جلد بازی میں کیا جائے گا وہ نقصان دہ ہو گا۔
ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ:
* بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں۔
* یاد رکھیں کہ جلد بازی ہر حال میں نقصان دہ ہے۔