برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

راز دار

ہم نے اب تک اسد افراد کی کئی خامیوں پر روشنی ڈالی ۔ اب ان کی ایک خوبی کا تذکرہ کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت قابل اعتماد راز دار ہوتے ہیں۔ ویسے تو اکثر لوگوں میں یہ خوبی ہوتی ہے لیکن اسد افراد کے بارے میں یہ کہنا مناسب ہو گا کہ یہ خود کو اس بات کا پابند رکھتے ہیں۔ حالات چاہے کیسے بھی ہوں، اگر آپ نے انہیں کوئی راز بتا دیا ہے اور انہوں نے وعدہ کر لیا ہے کہ کسی بھی حال میں اس راز کو افشاء نہیں ہونے دیں گے تو یہ اپنے قول پر ہر حال میں قائم رہیں گے، چاہے آپ کی ان سے دشمنی ہو جائے۔
یہ صرف اچھے راز دار ہی نہیں ہوتے بلکہ برے حالات میں آپ کو اچھے مشورے بھی دے سکتے ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔
ایک صورت میں یہ اپنی اس عادت کو ترک کر سکتے ہیں کہ جب کوئی ان کے راز کھولنے لگے۔ ہم نے گزشتہ صفحات میں لکھا کہ دشمنی کے وقت یہ لوگ بالکل اندھے ہو جاتے ہیں اور انہیں اپنے دشمن کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا لہٰذا جب کوئی دشمن بن کر ان کے راز اُگلنے شروع کرتا ہے تو پھر ان کے سینے میں بھی اُس کے جتنے راز ہوتے ہیں یہ اُسے اُگلنا شروع کر دیتے ہیں۔ عام حالات میں یہ اپنی شاندار شخصیت کو قائم رکھنے کے لئے کسی کا راز کسی بھی صورت میں افشاء نہیں کرتے۔