برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

مدح سرائی

جو لوگ ان کے قریب رہتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ان لوگوں سے کوئی کام لینا ہے تو ان کی مدح سرائی کی جائے، ان کی خوشامد کی جائے، ان کے کاموں پر واہ واہ کی جائے۔
ویسے تو تقریباً تمام انسانوں کی یہ کمزوری ہے کہ وہ اپنی تعریف سن کر بہت خوش ہوتے ہیں لیکن اسد افراد کی تو یہ بہت بڑی کمزوری ہوتی ہے۔ در اصل ان کا مزاح شاہانہ اور حاکمانہ ہوتا ہے، ان کی خواہش تو ہوتی ہی یہ ہے کہ سب لوگ ان کی بات مانیں اور انہیں برتر تصور کریں۔ ایسے میں جو لوگ ان کی تعریف اور خوشامد کرتے ہیں۔ ان کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ وہ ان لوگوں کو خود سے زیادہ بہتر و برتر تصور کر رہے ہیں یوں تعریف و خوشامد کر کے ان سے اپنا کام نکالا جا سکتا ہے۔
دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے لوگ جو سمجھ جاتے ہیں کہ ان کی خوشامد کر رہا ہے لیکن یہ ایک حیرت ناک بات ہے کہ اسد افراد ایسی باتوں کو سمجھے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ خوشی میں سب کچھ بھول جاتے ہیں۔
بہت سے لوگ ان کی اس کمزوری سے بڑے بڑے فوائد حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن اسد افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی کمزوری کو پہچانیں، جہاں لوگ ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں، وہیں یہ خوشامد پسند بھی مشہور ہو جاتے ہیں۔