برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

دھوکا باز

لیجئے ان لوگوں کی ایک اور خامی حاضر ہے۔ یہ بد ترین دھوکا باز بھی ہوتے ہیں۔ یہ اکثر اپنے معمولی سے فائدہ کے لئے کسی کو بڑا دھوکا بھی دے سکتے ہیں۔ ان کے دوست اکثر ان سے بہت ہوشیار رہتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ جب یہ مفاد پرستی پر آئیں گے تو انہیں اپنے مفاد کے علاوہ کچھ نظر نہیں آئے گا۔
ہم نے پہلے لکھا ہے کہ ان لوگوں میں احساس جرم نہیں ہوتاہے، بس یہی وجہ ہے کہ جب یہ کسی بھی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان کے اندر جرم کا احساس پیدا نہیں ہوتا، یہ سوچتے ہیں کہ مجبوری میں جائز ہے۔ ان کی دھوکا دہی کی عادت اس قدر مشہور ہو جاتی ہے کہ لوگ ان کے سائے سے بھی ڈرنے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسد افراد کے دوست بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ یہ دوستوں کو بھی دھوکا دینے سے بعض نہیں آتے۔
اگر آپ کے گروپ میں کوئی اسد فرد موجود ہے اور آپ لوگ مل کر کوئی کام شروع کر رہے ہیں تو یہ بات ہر وقت ذہن میں رکھیں کہ کسی بھی لمحے اس کی طرف سے آپ کو دھوکا مل سکتا ہے۔ ممکن ہے وہ کچھ رقم لے کر آپ کی مخالف پارٹی سے مل جائے یا کسی طرح آپ سب کو کام سے الگ کر کے خود مالک بننے کی کوشش کرے۔
اسد افراد کو اپنے اس رویے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔