برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

دروغ گوئی

جہاں یہ دھوکا بازی اور مفاد پرستی میں سب سے آگے ہوتے ہیں وہیں دروغ گوئی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ ضرورتاً اور مجبوراً تو آج کل کے زمانے میں ہر کوئی تھوڑا بہت جھوٹ بول لیتا ہے لیکن اسد افراد جھوٹ بولنے کو اپنی زندگی کا حصہ تصور کرتے ہیں یہ اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ یہ لوگوں پر اپنی جس شاندار شخصیت کو متاثر کرنا چاہتے ہیں حالات اس کے بالکل بر عکس رخ اختیار کرتے ہیں جب یہ محفل سے اٹھ کر جاتے ہیں تو عام طور پر ان کے بار ے میں کہا جاتا ہے کہ بڑا جھوٹا آدمی ہے۔
جھوٹ بولنا کوئی اچھی بات تو نہیں ہے اور پھر یہ قول تو عام ہے کہ جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے یعنی کہ جھوٹا شخص کسی نہ کسی وقت پکڑا جاتا ہے اور اس کا جھوٹ سامنے آ جاتا ہے لیکن اسد افراد اتنے ڈھیٹ ہوتے ہیں کہ جب ان جھوٹ پکڑا جائے تو پہلے تو یہ اس کا اثر زائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر بات نہ بنے تو پھر کہتے ہیں کہ مجبوراً انہیں جھوٹ بولنا پڑا۔ یہ لوگ جب کسی سے کوئی بات کرتے ہیں تو سامنے والا سب سے پہلے یہ سوچتا ہے کہ یہ کہیں جھوٹ تو نہیں بول رہے ہیں؟ یہ رویہ لوگوں میں ان کی عزت نہیں بننے دیتا۔