برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

با اعتماد

ان لوگوں میں اعتماد کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ ان کے اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ جب جھوٹ بولتے ہیں تو اس پر سچ کا گمان ہوتا ہے۔ ان کی گفتگو سے کسی طرح بھی یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ جو کچھ بول رہے ہیں وہ سراسر جھوٹ ہے۔
با اعتماد ہونے کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں کامیاب بھی رہتے ہیں۔ مثلا اگر یہ فوج، پولیس اور وکالت وغیرہ کا شعبہ اپنا لیںیا پھر اگر یہ سیاست دان بن جائیں تو ان کا اعتماد انہیں آگے سے آگے لے جاتا ہے۔
ان کے پاس اعتماد ایک ایسی صلاحیت ہے جس سے یہ منفی اور مثبت فوائد حاصل کرتے ہیں۔ مثلاً اگر یہ پولیس افسر ہیں تو مجرم ان کے نام سے گھبراتے ہیں یہ مجرموں کی سرکوبی کے لئے ایسے اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرتے جن میں بڑا خطرہ ہوتا ہے۔
اسی طرح اگر یہ سیاست دان ہیں تو ان کی با اعتماد تقریر سننے والوں کو ضرور متاثر کرتی ہے۔
ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنے اعتماد کی صلاحیت کومثبت انداز میں استعمال کریں تا کہ ان کی شخصیت اور وقار قائم رہ سکے