برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

فضول خرچ

دنیا میں اکثر لوگ ایسے ہیں جن کے ہاتھ میں اگر رقم آ جائے تو اسے پس انداز کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ جونہی پیسہ ان کے ہاتھ میں آتا ہے وہ اسے پہلے ضرورتاً خرچ کرتے ہیں اور پھر اپنے شوق کی چیزیں لاتے ہیں، اس کے بعد فضول خرچی کی جانب مائل ہو جاتے ہیں۔ اسد افراد کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔
اسد افراد بہت فراغ دل ہوتے ہیں۔ یہ خود پر اور اپنے افرد پر دل کھول کر رقم خرچ کرتے ہیں۔ اگر ان لوگوں کے پاس آمدنی کے اچھے ذرائع موجود ہوں تو یہ بہت کم مالی وسائل کا شکار رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جونہی رقم ان کے ہاتھ میں آتی ہے تو انہیں بے چینی سی ہونے لگتی ہے یہ رقم خرچ کر دینا چاہتے ہیں۔ ایسے میں بہت سے ایسے لوگ بھی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں رقم آئے اور جیسے ہی انہیں رقم ملتی ہے۔ یہ لوگ کسی نہ بہانے ان کے سامنے اپنی ضرورتیں رکھ کر رقم اینٹنا شروع کر دیتے ہیں۔
اسد افراد کے لئے ضروری ہے کہ
* اگر وسائل محدود ہوں تو رقم سوچ سمجھ کر خرچ کریں۔
* ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں جو وقتاً فوقتاً ان سے رقم مانگتے رہتے ہیں۔
* ایسی چیزیں نہ خریدیں جن کی ضرورت نہ ہو۔
* کچھ نہ کچھ رقم ضرور پس انداز کریں۔