برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

بد زبان

یہ افراد اکثر بد زبان مشہور ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کے دل میں کچھ ہوتا ہے یہ بلا جھجک زبان پر لے آتے ہیں۔
کون ایسا ہے جو اپنی برائی سننا پسند کرتے ہوں؟ اسد افراد کی یہی خامی ہے کہ یہ دوسروں کی خامیوں کو بڑی بے باکی سے ان کے اور دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کر دیتے ہیں۔ اس طرح اکثر لوگ ان سے دور ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔
عام گفتگو میں اسد افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ ماحول خوش گوار رہے، یہ لوگ ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں لیکن ان کی یہ عادت بھی ہوتی ہے کہ یہ ذرا ذرا سی بات پر مشتعل ہو جاتے ہیں اور جب یہ اشتعال میں آ جاتے ہیں تو انہیں اپنی زبان پر قابو نہیں رہتا، یوں ان کے بد زبان مشہور ہو جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے۔
ان لوگوں میں چالاکی بہت کم ہوتی ہے۔ عام حالات میں تو یہ کوئی چالاکی کرنا پسند بھی نہیں کرتے، یہ دو ٹوک انداز میں بات کرنا پسند کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دوسرے ان کی بات مانیں۔ اپنی اس کوشش میں بھی یہ کبھی کبھی بد زبانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اگریہ لوگ اپنی اس عادت کو صرف ضرورت کی جگہ پر استعمال کریں تو یہ اپنی شاندار شخصیت کا تاثر لوگوں پر قائم کر سکتے ہیں۔