برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

ثابت قدم

یہ لوگ بڑے ثابت قدم ہوتے ہیں۔ ناکامیاں انہیں اپنی جگہ سے ہلا نہیں سکتی ہیں۔ دنیا میں ایسا کون سا فرد ہو گا جو ناکامیوں سے دو چار نہیں ہوتا لیکن اکثر لوگ ناکام ہونے کی صورت میں مایوسی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان کے حواس درست طور پر کام نہیں کرتے، جھٹکا اگر شدید ہو تو مزید برے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اسد لوگوں کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے۔ یہ ناکامیوں کی وجہ سے مزید حوصلہ مند اور پر عزم ہو جاتے ہیں۔ ناکامی انہیں مزید آگے بڑھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ ان میں جوش بھر جاتا ہے۔ یہ حاکمانہ ذہنیت کے لوگ ہوتے ہیں اس لئے ناکامیوں کو نا پسند کرتے ہیں۔ یہ بلند نگاہ لوگ ہوتے ہیں ناکامیوں کو کچل دینے کی ان میں بڑی صلاحیت ہوتی ہے۔
زندگی میں بہت سے ایسے مقامات آتے ہیں جہاں ثابت قدمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسد افراد ایسے وقت میں ڈٹے رہتے ہیں۔
اگر یہ پولیس افسر ہوں اور انہوں نے کسی مجرم کی سرکردگی کا فیصلہ کر لیا ہو تو یہ ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور پھر چاہے ان پر جتنا دباؤ ڈالا جائے یا انہیں رشوت دینے کی کوشش کی جائے یہ اپنا فیصلہ نہیں بدلتے۔
زندگی کے دیگر معاملات میں بھی یہ ثابت قدم رہتے ہیں اور لوگ ان کی اس خوبی کے معترف ہوتے ہیں۔