برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

اپنی ذات میں مگن

یہ لوگ اپنی ذات میں مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ کون کیا کر رہا ہے، اس سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔ ان کی اپنی مصروفیات ہوتی ہیں، اپنے شوق ہوتے ہیں اور اپنا حلقۂ احباب ہوتا ہے جہاں خوش اور مگن رہتے ہیں۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ دوسروں کے معاملات میں دخل دیں، صرف اس وقت یہ دوسروں کے کاموں میں ضرور مداخلت کرتے ہیں جب کسی طرح یہ ان سے متاثر ہو رہے ہوں۔
کسی پر فضا مقام پر جا کر یہ لوگ پھولوں اور پودوں کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں یا پھر اگر ساحل سمندر پر ہوں تو یہ موجوں کو بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ اس وقت انہیں غرض نہیں ہوتی کہ کون کس کام میں مشغول ہے۔
اگر یہ دفتر میں ہوں تو فارغ اوقات میں یہ کوئی ریڈیو یا ٹیپ ریکارڈر کھول کر اس کے پرزوں کا جائزہ لے سکتے ہیں، ایسے میں یہ اپنے دفتری لوگوں سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے کیونکہ انہیں اپنے کام میں زیادہ تسکین محسوس ہوتی ہے۔
اس طرح اگر ان کا دل چاہے تو یہ تنہا لانگ ڈرائیو پر بھی جا سکتے ہیں، ایسے میں یہ صرف اور صرف ڈرائیونگ سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں اور کسی اچھے دوست کی رفاقت کو بھی نظر انداز کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہم ان کے بارے میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ موڈی لوگ ہوتے ہیں۔