برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

مختلف خوف

یہ لوگ مختلف خوف کا شکار رہتے ہیں۔ انہیں اکثر یہ خوف لاحق رہتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد کوئی حادثہ رونما ہونے والا ہے۔ اسی طرح اپنے بہت زیادہ موٹے ہو جانے کا خوف بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ تنہائی کا خوف تو ان کے لئے لازم ہے۔ بھری محفل میں بھی یہ اکثر سوچتے ہیں کہ جب یہ محفل ختم ہوئی تو یہ پھر تنہا رہ جائیں گے۔
در اصل تمام ہی برج سے تعلق رکھنے والے افراد اس طرح کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں اور اسے ہم نفسیاتی مسئلہ کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس طرح کے معاملات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ یہ صرف سوچوں کا کھیل ہے۔ کوئی بھی سوچ جب انسان پر زیادہ اثر کر جاتی ہے تو وہ اس کا شکار ہو جاتا ہے۔ اب یہ اس سوچ پر منحصر ہے کہ وہ کس قسم کی ہے اور اس کی کتنی شدت ہے۔
اسد افراد کے لئے ضروری ہے کہ:
فضول سوچوں کو ذہن میں حصہ نہ دیں۔
یہ جان لیں کہ اگر کوئی حادثہ ہو گا تو اس وقت احتیاطی اقدامات کر لئے جائیں اور ضروری نہیں ہے کہ کوئی حادثہ ہو جائے اور یہ بھی سوچ لیں کہ حادثے کے رونما ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
تنہائی سے خوف زدہ نہ ہوں کیونکہ اس دنیا میں کوئی تنہا نہیں ہے، کوئی نہ کوئی اس کے آس پاس موجود ہی رہتا ہے۔