برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

بے خوف

یہ بے خوف لوگ ہیں۔ یہ اکثر ایسے کام مسکرا کر کرتے ہیں جن سے دوسرے لوگ گھبرا جاتے ہیں اور انہیں کرنے سے ڈرتے ہیں۔
موت کے کنویں میں موٹر سائیکل پر کار چلانا آسان کام نہیں ہے لیکن اسد افراد کو اگر ذریعہ معاش میسر نہ ہوتو وہ یہ کام بخوشی کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی موٹر سائیکل یا کار پر ایک طویل جمپ لگانی ہے تو اس کے لئے اسد افراد نہایت موزوں ہے کیونکہ اس کے حواس ہر طرح کے خطرناک حالات میں بھی درست طور پر کام کرتے رہتے ہیں۔
اگر محاذ جنگ پر گولہ باری ہو رہی ہو تو اسد فوجی بالکل بد حواس نہیں ہوتا بلکہ حالات کا جائزہ لے گا اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ دشمن کو کسی نہ کسی طرح مارڈالا جائے، اگر اس کے قریب بھی گر کر پھٹ جائے تو اس کے حواس معطل نہیں ہوں گے بلکہ دشمن کے خلاف اس کے جذبات مزید بھڑک اٹھیں گے۔
یہ لوگ بے خوف ہو کر اپنی بات کہہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسی باتوں سے نہیں ڈرتے جن سے دوسرے ڈر جاتے ہیں۔
اگر کسی بلڈ بنک میں آگ لگ جائے تو اسد افراد جلدی سے بھاگ کر اپنی جان بچانے کی بجائے اس بلڈنگ میں موجود لوگوں کی جان بچانے کی فکر کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس جانب راغب کرتے ہیں۔