اسد خواتین کی خصوصیات

نخرے باز

اسد خواتین بہت نخرے باز ہوتی ہیں۔ ان کی ذہنیت بھی چونکہ حاکمانہ ہی ہوتی ہے اس لئے یہ فطری طور پر خود کو دوسروں سے برتر سمجھتی ہیں اور بات بات پر نخرے کرتی ہیں۔
یہ ایسا لباس پسند کرتی ہیں جو دوسری خواتین کے لباس کے مقابلے میں ذرا ہٹ کر ہو، اس طرح منفرد ہیئر اسٹائل بناتی ہیں۔
یہ ہر مرد سے بے تکلف ہونا پسند نہیں کرتیں۔ شریک حیات بنانے کے لئے انہیں کسی ایسے مرد کی تلاش ہوتی ہے جو ہر لحاظ سے ان کے معیار پر پورا اترتا ہو۔ یہ کسی بھی مرد کو اس کی ایک خامی کی وجہ سے بھی نظر انداز کر سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر ان سے دور رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔