اسد خواتین کی خصوصیات

وفادار

شادی سے پہلے تو یہ خواتین بڑے نخرے والی ہوتی ہیں اور مردوں کو زیادہ گھاس نہیں ڈالتی ہیں، اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ جب ان کی شادی ہو جائے گی تو یہ بڑی مشکل سے اپنے شوہر سے نبھاہ کر سکیں گی لیکن جب ان کی شادی ہو جاتی ہے تو یہ حیرت ناک بات سامنے آتی ہے کہ یہ اپنے شوہر کو اپنا سب کچھ مان لیتی ہیں، ان کے سارے نخرے ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ پورے طور پر اپنے شوہر کی وفادار بن جاتی ہیں۔
اگر ان کے شوہر پر کوئی برا وقت آ جائے تو اس کا پورا پورا ساتھ دیتی ہیں۔
گھریلو امداد سے ان خواتین کی بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ اپنے گھرانے کو خوشحال اور مستحکم بنانے کے لئے مختلف اقدامات کرتی رہتی ہیں۔
ان میں ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے گھریلو معاملات میں دوسروں کو مداخلت کرنے نہیں دیتیں۔ اس طرح یہ بے شمار پریشانیوں سے بچ جاتی ہیں کیونکہ جن گھرانوں کے معاملات میں دوسرے لوگ بات کرتے ہیں وہاں اکثر مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھ جاتے ہیں۔
یہ شوہر سے وفاداری کرتی ہیں اور اس کے بدلے میں ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی ان کا وفادار رہے۔