اسد خواتین کی خصوصیات

مہمان نواز

ویسے تو اسد مرد بھی اچھے مہمان نواز ہوتے ہیں لیکن اسد خواتین شادی سے پہلے چاہے اپنے گھر میں کتنے ہی نخروں سے رہی ہوں لیکن شادی کے بعد انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ اب وہ اس گھر کی مالک ہیں اور اس کی تمام اچھائی اور برائی کی ذمہ داری اس پر ہے تو یہ بہت حد تک خود کو بدل لیتی ہیں۔ ایسے میں یہ ایک اچھی میزبان کے طور پر بھی مشہور ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کے گھر جو بھی آتا ہے یہ اس کی اچھی مدارات کرتی ہیں۔
اکثر گھرانوں میں ایسا ہوتا ہے کہ خواتین اپنے میکے والوں کی تو خوب خاطر مدارات کرتی ہیں لیکن سسرال سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ واجبی سلوک روا رکھتی ہیں لیکن اسد خواتین کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہوتا۔ یہ چونکہ اپنے شوہر کے جذبات و احساسات کو بہت اہمیت دیتی ہیں اس لئے یہ نہیں چاہتیں کہ ان کے کسی بھی رویے سے اسے تکلیف پہنچے، یوں یہ اپنے سسرال والوں سے بہت اچھا رویہ رکھتی ہیں۔
بات صرف رشتہ داروں اور دوستوں تک ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ یہ گھر پر آنے والے ہر مہمان کو عزت دیتی ہیں جن میں ان کے محلے والے بھی شامل ہوتے ہیں، یوں ان کے تعلقات اپنے محلے داروں سے بہت اچھے ہو جاتے ہیں اور ان تعلقات سے انہیں بڑے فوائد حاصل ہوتے ہیں