اسد خواتین کی خصوصیات

بطور بیوی

اسد خواتین کے بارے میں گزشتہ صفحات پر ہم نے بتایا کہ بطوربیوی یہ بڑی وفادار اور شوہر کا ساتھ دینے والی ہوتی ہیں۔ ان کی دیگر خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
* شوہر اور گھر کی شان و شوکت کا خیال رکھتی ہیں۔
* گھر کو سجا کر رکھتی ہیں ۔
* نئی سے نئی ڈشز تیار کرتی ہیں۔
* گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔
* شوہر کی غیر موجودگی میں اس کی شان بڑھ جاتی ہے۔
* عام حالات کے علاوہ کسی چھوٹی بڑی تقریب میں بھی ایک اچھی منتظمہ ثابت ہوتی ہیں۔
* ہر طرح کے حالات میں گزارا کرتی ہیں اور شوہر پر اخراجات کا دباؤ نہیں ڈالتیں۔
* شوہر کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھتی ہیں۔
* کچھ نہ کچھ رقم پس انداز کرتی رہتی ہیں تا کہ بُرے وقت میں شوہر کے کام آئے۔