اسد خواتین کی خصوصیات

حسین و جمیل

عام طور پر اسد خواتین حسین و جمیل ہوتی ہیں۔ بہت کم ایسی ہوتی ہیں جوتبدیل صورت یا بد صورت ہوں۔
ان خواتین کو اپنے حسن کا بڑا خیال ہوتا ہے۔ یہ اپنی دلکشی کو قائم رکھنے کے لئے نہ صرف غذا کی طرف توجہ دیتی ہیں بلکہ ہلکی پھلکی ورزش بھی کرتی ہیں۔
چونکہ غذا سے خاصی رغبت رکھتی ہیں اس لئے اکثر فربہی مائل ہو جاتی ہیں، ایسی صورت میں انہیں بڑی فکر لاحق ہو جاتی ہے۔ یہ زیادہ کھانے سے گریز کرنے لگتی ہیں اور ڈائٹنگ کی طرف توجہ دیتی ہیں اور جب تک یہ موٹاپے کو ختم نہ کر دیں چین سے نہیں بیٹھتیں۔
حسن کو قائم رکھنے اور اس میں اضافے کے لئے یہ چیک اپ کا سہارا بھی لیتی ہیں جس سے ان کے حسن میں چار چاند لگ جاتے ہیں، ساتھ ہی یہ ایسا منفرد لباس پہنتی ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔
اگر کوئی عورت انہیں خود سے زیادہ حسین نظر آ جائے تو یہ اس سے فطری حسد میں مبتلا ہوجاتی ہیں جو دنیا کی ہر عورت میں موجود ہے۔ یہ خود کو اس عورت سے زیادہ حسین ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتی ہیں۔