اسد خواتین کی خصوصیات

پسند و نا پسند

اسد خواتین کو مندرجہ باتیں پسند اور نا پسند ہوتی ہیں۔
انہیں جھوٹ سے نفرت ہوتی ہے حالانکہ یہ اکثر خود جھوٹ بولتی رہتی ہیں۔
ان کے بال پیدائشی طور پر بہت لمبے، گھنے، چمکدار اور خوبصورت ہوتے ہیں، یہ انہیں بے حد پسند اور عزیز ہوتے ہیں، ان کی حفاظت کے لئے یہ رات دن ایک کر دیتی ہیں۔
تقریبات میں انہیں جانا پسند ہوتا ہے۔
کوئی بھی حسین عورت انہیں سخت نا پسند ہوتی ہے۔
بچے اپنے ہوں یا کسی اور کے انہیں بہت اچھے لگتے ہیں۔
اچھی غذاؤں کی شوقین ہوتی ہیں۔
انہیں ایسے مرد پسند ہوتے ہیں جو ذہین، دولت مند اور سمارٹ ہوں۔
منفرد جیولری انہیں بہت پسند ہوتی ہیں۔
یہ صفائی پسند ہوتی ہیں۔
انہیں شور شرابا پسند نہیں ہوتا۔
صاف ستھرے علاقوں میں رہنا پسند کرتی ہیں۔
انہیں ایسے لوگ بالکل پسند نہیں ہوتے جو ان کی مخالفت کریں، ایسے لوگوں کو پسند کرتی ہیں جو ان کی ہاں میں ہاں ملائیں۔