برج اسد کے موافق پتھروں کے خواص

الماس ہیرا

ماہیت: سب پتھروں میں سخت اور بہت نفیس ہے۔
طبیعت : چوتھے درجے میں سرد و خشک اور بعض کے نزدیک گرم ہے۔
رنگ و بو: سفیدو سرد و سیاہ و سرخ
ذائقہ: پھیکا سخت ہوتا ہے۔
مضر: زہر قاتل اور مضر ہے۔
مصلح: قے کرانا تازہ دودھ پلانا
بدل: اس کی دوسری قسمیں
نسبت ستارہ: منسوب ہے زہرہ سے۔
ناقص: زہر قاتل ہے ماکول نہیں۔
افعال و خواص:
اس کا لٹکانا دل کو قوت دینا اور خوف و ڈر کا مانع اور سرعت ولادت کا مفید اور شش پھل صرع کو مفید اور منجن اس کا دانتوں کا مجلی لیکن اس سے پرہیز بہتر ہے زہر ہے۔