اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور حمل عورت

حمل عورتیں اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک بہت اعلیٰ تصور رکھتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر مندرجہ ذیل خوبیوں کا مالک ہو۔
    ہینڈسم    ۔۔۔        دولت مند
    دلکش    ۔۔۔        مردانہ وجاہت سے بھرپور
    وفادار    ۔۔۔        ہنس مکھ
    ذہین    ۔۔۔        محنتی
    اس کے علاوہ وہ بے شمار خوبیاں بھی اپنے شوہر میں چاہتی ہیں، لیکن آج کے دور میں شاید شہزادوں میں بھی ایسی خوبیاں نہ ہوں اس لئے حمل خواتین کو مایوسی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہرحال یہ خواتین ایسی بھی نہیں ہیں کہ انہیں اگر ان کی پسند کے مطابق شوہر نہ ملے تو یہ دل برداشتہ ہو جائیں بلکہ یہ اپنے شوہر کے ساتھ کے ساتھ بہت وفادار ہوتی ہیں۔ اس کے جذبات و احساسات کا خیال رکھتی ہیں۔ ہر اچھے برے وقت میں اس کے کام آتی ہیں اور اپنے گھر کے استحکام و خوش حالی کے لئے مختلف اقدامات کرتی رہتی ہیں۔