اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرداور جوزا عورت

جوزا عورت کی مندرجہ ذیل خوبیاں اور خامیاںہیں۔
٭    سخت مزاج نہیں ہوتیں۔
٭    بہت سمجھدار اور گہرا مشاہدہ کرنے والی ہوتی ہیں۔
٭    شوہر کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
٭    اچھے برے حالات میں شوہر کے کام آتی ہیں۔
٭    ان کی گھر سے با ہر بھی مصروفیات ہوتی ہیں کیونکہ یکسانیت سے یہ بہت جلد گھبرا جاتی ہیں۔
٭    بہت پر کشش اور حسین ہوتی ہیں۔
٭    شوہر ان کی طرف سے اکثر اس لئے پریشان رہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرف دیکھتا ہے اور ان سے بات چیت کا خواہاں ہوتا ہے۔
٭    ان کی ایک خامی یہ ہے کہ یہ خود بھی چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے حسن سے متاثر ہو کر ان کی تعریف کریں۔
٭    گھریلو امور میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں لیتی ہیں لیکن بہر حال کسی نہ کسی طرح گھریلو امور نمٹا دیتی ہیں۔
٭    کبھی کبھی انہیں نئی ڈشز بنانے کا دورہ پڑتا ہے۔
٭    کسی بھی سکھ اور الجھن میں اگر شوہر ان سے مشورہ کرے تو یہ اسے مفید مشورے دیتی ہیں۔
٭    ان کے دوست بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
٭    انہیں دوستوں کی دعوتیں کر کے بہت مزہ آتا ہے۔
٭    بڑی سے بڑی تقریب کا انتظام بخوبی سنبھال لیتی ہیں۔
٭    بچے ان کے ساتھ بہت خوش رہتے ہیں کیونکہ یہ بچوں کے ساتھ دوستوں کی طرح رہتی ہیں۔
    مندرجہ بالا خصوصیات کی حامل خواتین کے ساتھ مردوں کو بطور شوہر زندگی گزارنا خاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ کوئی مرد یہ پسند نہیں کرتا ہے کہ ان کی بیوی دوسروں سے اپنے حسن کی داد طلب کرنے کی خاطر خود کو خوب سجائے اور سنوارے، اس کے ساتھ ہی بہت کم مرد ایسے ہوتے ہیں جو عورتوں کی گھر سے باہر مصروفیات کو پسند کرتے ہیں اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس جوڑے کے لئے ایک خوشگوار زندگی گزارنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔
    ان کے لئے ضروری ہے کہ :
٭    عورت گھر کی مصروفیات ترک کرے۔
٭    زیادہ دوستیاں عورت کے لئے مفید نہیں ہیں۔
٭    اسے چاہئے کہ اپنے حسن کی نمائش نہ کرے۔
٭    مرد کے لئے ضروری ہے کہ عورت کو پیار محبت سے سمجھا کر اس کی غلط باتوں کو ختم کرانے کی کوشش کرے اور گرم مزاجی کا مظاہرہ نہ کرے اس طرح بات بگڑ سکتی ہے۔