اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور سرطان عورت

سرطان خواتین کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہوتی ہیں:
٭    یہ الجھی ہوئی طبیعت کی مالک ہوتی ہیں۔
٭    یہ جاننا بڑا مشکل ہوتا ہے کہ یہ کسی سے محبت کر رہی ہیں یا نہیں کیونکہ ان کی طرف سے وضاحت نہیں ہوتی کہ ان کے خیالات یہ ہیں۔ کبھی یہ بہت زیادہ مہربان ہو جاتی ہیں اور کبھی ان کا رویہ خشک ہو جاتا ہے۔
٭    یہ بہت حساس ہوتی ہیں۔
٭    اگر شوہر انہیں بار بار یہ احساس نہ دلائے کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے تو یہ اس کی طرف سے شک میں پڑ جاتی ہیں کہ کہیں وہ کسی اور عورت میں دلچسپی تو نہیں لے رہا ہے؟
٭    یہ خواتین دو ٹوک انداز میں بات کرتی ہیں۔
٭    یہ تنقید اور طنز برداشت نہیں کرتیں۔
٭    اگر یہ ناراض ہو جائیں تو بہت جلد نہیں منائی جا سکتیں، انہیں منانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔
٭    یہ خواتین فضول خرچی نہیں کرتیں بلکہ کفایت شعار ہوتی ہیں اور برے وقت کے لئے رقم پس انداز کر کے رکھتی ہیں۔
٭    یہ جس سے ایک بارمحبت کر لیں ساری زندگی کیلئے اس کی ہو کر رہ جاتی ہیں، یہ کسی اور مرد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔
٭    امور خانہ داری کی طرف ان خواتین کی بڑی توجہ اور دلچسپی ہوتی ہے۔
٭    یہ زیادہ وقت اپنے گھر میں ہی گزارنا پسند کرتی ہیں، ان کی باہر کی مصروفیات بہت کم ہوتی ہیں۔
٭    یہ بہت مہمان نواز ہوتی ہیں۔
٭    یہ اپنے بچوں کی پرورش و نگہداشت بہت اچھے طریقے سے کرتی ہیں، قدم قدم پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کریں۔
٭    مندرجہ بالا سطور پڑھ کر با آسانی یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ ایسی عورتوں کے ساتھ اسد تو کیا کسی اور برج سے تعلق رکھنے والا مرد بھی ایک اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔
    ایسے گھرانے میں ضروری ہے کہ :
٭    مرد ہر معاملے میںسخت گیری کا مظاہرہ نہ کرے۔
٭    مرد اگر عورت کی تعریف کرے تو گھر میں زیادہ خوش قدر ماحول بنایا جا سکتا ہے۔
٭    مرد حکم چلانے کی عادت پر قابو پائے کیونکہ اس طرح عورت دل برداشتہ ہو سکتی ہے