اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور سنبلہ عورت

سنبلہ خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں:
٭    یہ خاموش طبع ہوتی ہیں، اپنے دل کی بات زبان پر نہیں لاتیں، ان کے راز ان کے دل میں ہی رہتے ہیں، اس لئے انہیں سمجھنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔
٭    ان کا مزاج عام طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن جب یہ مشتعل ہوتی ہیں تو انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔
٭    ان کے چہرے کے تاثرات سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ ان کی اندرونی کیفیت کیا ہے۔
٭    یہ بہت محتاط ہوتی ہیں۔
٭    یہ ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہیں۔
٭    انہیں اکثر یہ غلط فہمی رہتی ہے کہ یہ بہت ذہین ہیں اور ان جیسا اور کوئی نہیں ہے۔
٭    یہ بہت سلیقہ مند ہوتی ہیں۔
٭    گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔
٭    خوب صورت اور جدید تراش خراش کا لباس زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں۔
٭    ان کا مذاق اڑایا جائے تو یہ دل برداشتہ ہو جاتی ہیں۔
٭    یہ اپنے اوپر کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کرتیں۔
٭    ان کی ہاں میں ہاں ملا کر ان سے ہر کام لیا جا سکتا ہے۔
٭    یہ جان لیں کہ ان کا شوہر ہی ان کے لئے سب کچھ ہوتا ہے۔
٭    شوہر کی بے وفائی ان خواتین کے لئے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔
٭    یہ جھوٹ نہیں بولتی اور نہ ہی جھوٹ برداشت کرتی ہیں۔
٭    یہ جو وعدہ کر لیتی ہیں اسے ہر حال میں پورا کرنا چاہتی ہیں اور دوسروں سے بھی توقع رکھتی ہیں کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں۔
٭    اگر انہیں نظر انداز کیا جائے اور ان کی حق تلخی کی جائے تو یہ کوئی بڑا فیصلہ بھی کر سکتی ہیں۔
٭    بچوں پر یہ گہری نظر رکھتی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کا رویہ بہت زیادہ سخت نہیں ہوتا۔
    مندرجہ بالا سطور سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر اسد شوہر چاہے تو اپنی سنبلہ بیوی کی بے وفائی سے بچنا ہو گا اور بیوی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا ہو گا۔ ان مردوں کو اپنی بیوی پر کسی قسم کی تنقید نہیں کرنی چاہئے ان سے جھوٹ نہیں بولنا چاہئے، وعدہ خلافی نہیں کرنی چاہئے اور بیوی کے جذبات و احساسات کا خیال کرنا چاہئے۔