اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور میزان عورت

میزان خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں:
٭    یہ بہت ذہین ہوتی ہیں۔
٭    اپنے شوہر کی وفادار ہوتی ہیں۔
٭    اچھے برے وقت میں شوہر کا ساتھ دیتی ہیں۔
٭    یہ گھر کو خوب سجا سنوار کر رکھتی ہیں۔
٭    یہ صفائی پسند ہوتی ہیں۔
٭    بہت سلیقہ مند ہوتی ہیں۔
٭    بہت حسین اور دلکش ہوتی ہیں۔
٭    ہر معاملے پر گہری نظر رکھتی ہیں۔
٭    گفتگو کا سلیقہ جانتی ہیں۔
٭    انہیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح لوگوں کو اپنی گفتگو سے متاثر کرنا ہے۔
٭    یہ بہت محبت کرنے والی اور مخلص ہوتی ہیں۔
٭    شوہر کی برائی کسی سے نہیں سن سکتیں۔
٭    اکثر خواتین اگر شوہر کی توجہ نہ ملے تو یہ گھر سے باہر کی مصروفیات میں مگن ہو جاتی ہیں۔
٭    یہ وفادار ہوتی ہیں لیکن وفا چاہتی بھی ہیں۔
٭    اکثر خواتین مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر تخلیقی کاموں کی طرف توجہ دیتی ہیں۔
٭    یہ نئے دوست بنانا پسند کرتی ہیں۔
٭    یہ کسی حسین عورت کو برداشت نہیں کر سکتیں۔
٭    خود کو خوب سجاتی سنوارتی ہیں جس کی وجہ سے یہ اکثر دوسرے مردوں کی نگاہ کا مرکز بنتی ہیں۔
٭    عام حالات میں یہ کفایت شعار ہوتی ہیںلیکن کبھی کبھی فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔
٭    اپنے لباس کی طرف خصوصی توجہ دیتی ہیں۔
٭    اکثر بچوں سے سخت رویہ اختیار کرتی ہیں۔
    اس گھرانے کے لئے ضروری ہے کہ اسد مرد یہ جان لے کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ پوری طرح وفادار ہے لہٰذا کسی دھونس و دھمکی سے گریز کرے۔
    خاتون کے لئے ضروری ہے کہ شوہر کے جذبات و احساسات کا خیال کرے۔ سجنا سنورنا اس کا حق ہے لیکن خود کو دوسرے مردوں کی نگاہ میں نہ لائے۔ کفایت شعاری ہی اس کے لئے بہتر ہے فضول خرچی سے گریز کرے بچوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرے۔