اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور عقرب عورت

عقرب خواتین کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
٭    یہ بہت تیز مزاج کی ہوتی ہیں۔
٭    بہت خوب صورت اور دلکش ہوتی ہیں۔
٭    بات بات پر انہیں غصہ آ جاتا ہے۔
٭    غصے میں آ کر یہ صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ ہاتھ پیروں سے بھی کام لیتی ہیں۔ کوئی چیز ان کے ہاتھ آ جائے تو یہ مخالف کو دے مارتی ہیں۔
٭    انکے دل میں جو بات ہوتی ہے، اسے زبان پر لانے سے گریز نہیں کرتیں، جس کی وجہ سے اکثر انہیں دوسروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
٭    ان کی آنکھوں میں بہت زیادہ کشش ہوتی ہے۔
٭    بات کا بتنگڑ بنانا ان کے لئے معمولی بات ہے۔
٭    یہ اپنے گھر کے معاملات میں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں کرتیں۔
٭    یہ اچھی میزبان ہوتی ہیں۔
٭    شوہر کی وفادار ہوتی ہیں۔
٭    یہ شوہر کے راز کسی پر عیاں نہیں ہونے دیتیں۔
٭    یہ منتقم المزاج ہوتی ہیں۔
٭    بہت مشکل سے کسی کو معاف کرتی ہیں۔
٭    کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرتیں۔
٭    یہ شوہر پر اس حد تک شک کرتی ہیں کہ اسے بیزار کر دیتی ہیں۔
٭    شوہر کی بے وفائی کسی صورت برداشت نہیں کرتیں، ایسے میں لڑ جھگڑ کر میکے چلی جاتی ہیں اور اگر معاملہ نہ سنبھلے تو طلاق بھی لے سکتی ہیں۔
٭    گھریلو امور کی طرف ان کی پوری توجہ ہوتی ہے۔
٭    یہ اکثر فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔
٭    خود کو زیادہ سے زیادہ ذہین بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں، اس سلسلے میں یہ خوراک کا خیال رکھتی ہیں اور ذرا سی فربہ ہو جائیں تو ڈائٹنگ شروع کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ میک اپ کا سہارا بھی لیتی ہیں۔
٭    یہ بچوں کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔ عقرب خواتین کے ساتھ اسد مردوں کا گزارا بڑی مشکل سے ہوتا ہے کیونکہ اسد مرد حاکمانہ ذہنیت کے ہوتے ہیں جبکہ عقرب خواتین کے لئے کسی کے حکم کو ماننا بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ اپنے فیصلے خود کرنے کی عادت رکھتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ ذہین ہیں، انہوں نے جو فیصلہ کر لیا ہے وہ بالکل درست ہے۔ مزاج کی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ گھرانہ لڑائی جھگڑوں کا شکار رہتا ہے۔ ان کیلئے مفاہمت ضروری ہے۔