اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور قوس عورت

قوس خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں:
٭    یہ بہت زیادہ چالاک نہیں ہوتیں۔
٭    ذمہ دار ہوتی ہیں۔
٭    قابل بھروسہ ہوتی ہیں۔
٭    کینہ نہیں رکھتیں۔
٭    یہ بغیر سوچے سمجھے بولتی ہیں، ایسے میں ان کے منہ سے ایسی باتیں نکل جاتی ہیں جو دوسروں کے لئے تکلیف دہ ہوں۔ اسی طرح یہ اپنی دھن میں دوسروں کے کئی راز بھی افشاءکر دیتی ہیں۔
٭    بے باکی سے بولنے سے یہ اکثر منہ پھٹ مشہور ہو جاتی ہیں۔
٭    یہ شوہر اور احباب سے بہت مخلص ہوتی ہیں۔
٭    یہ اپنے شوہر کے علاوہ کسی مرد کا خیال تک دل میں نہیں لاتیں۔
٭    یہ اپنی کوتاہیوں پر معافی مانگ لیتی ہیں۔
٭    اپنی غلطیوں کو کھلے دل سے تسلیم کرتی ہیں۔
٭    یہ شوہر کو مفید مشورے دے کر خوش ہوتی ہیں۔
٭    شوہر کی غلطیوں حتیٰ کہ بے وفائی کو بھی در گزر کر دیتی ہیں۔
٭    امور خانہ داری کی طرف ان کی پوری توجہ ہوتی ہے۔
٭    اسد شوہر حکم چلانے کا عادی ہوتا ہے اور یہ قوس بیوی ایسے احکامات کو خوش دلی سے مان لیتی ہے۔
٭    یہ صفائی پسند ہوتی ہے۔
٭    گھروں کو خوب سجا سنوار کر رکھتی ہیں۔
٭    تخلیقی ذہن ہونے کی وجہ سے یہ اکثر مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر فنون کی جانب راغب ہوتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنی گھریلو ذمہ داریاں بھی پوری کرتی ہیں۔
٭    دوسروں کو اپنے معاملات میں نہیں بولنے دیتیں۔
٭    گھر کے استحکام اور خوش حالی کے لئے ہر طرح کی قربانی دیتی ہیں۔
٭    یہ ہر اس فرد کی دشمن ہو جاتی ہیں جو ان کے گھر کے لئے خطرہ ہو ایسے لوگوں سے یہ قطع تعلق کر لیتی ہیں۔
٭    خوش اخلاق ہونے کی وجہ سے محلے میں بہت مقبول ہوتی ہیں۔
٭    بہت حسین ہوتی ہیں اور پُر اسرار کشش رکھتی ہیں۔
٭    یہ گھرانہ ایک خوش حال زندگی گزارتا ہے کیونکہ اس فرد کی اپنی فطرت کے مطابق حکم چلانے کا پورا پورا موقع ملتا ہے۔