اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور جدی عورت

جدی خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں:
٭    یہ بہت محتاط ہوتی ہیں۔
٭    ہر چیز کا تہرا مشاہدہ کرتی ہیں۔
٭    ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو خوب صورت، ذہین اور با عمل ہوں۔ خیالی پلاﺅ پکانے والے مرد انہیں بالکل پسند نہیں ہوتے۔
٭    یہ خواتین ہر حال میں کامیابی کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ ناکامیوں سے انہیں نفرت ہوتی ہے۔
٭    یہ نرم رویہ رکھتی ہیں۔
٭    خوش اخلاق ہوتی ہیں۔
٭    حالات کی بہتری کے لئے مسلسل کوشش کرتی رہتی ہیں۔
٭    شوہر کو مفید مشوروں سے نوازتی رہتی ہیں۔
٭    امور خانہ داری سے انہیں بھرپور دلچسپی ہوتی ہے۔
٭    گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔
٭    گھر کے استحکام میں بہتری کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔
٭    بہت مہذب ہوتی ہیں۔
٭    ذہانت سے بھرپور ہوتی ہیں۔
٭    سلیقہ مندی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔
٭    ان کے مزاج کے خلاف کوئی کام ہو تو یہ برہم ہو جاتی ہیں۔
٭    کفایت شعار ہوتی ہیں، شوہر کو بھی فضول خرچی سے گریز کا مشورہ دیتی ہیں، برے وقت کے لئے رقم پس انداز کر کے رکھتی ہیں۔
٭    اپنے خاندان کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔
٭    خاندان کے کسی فرد کے بارے میں تنقید یا طنز برداشت نہیں کر سکتیں۔
٭    کسی سے شوہر کی برائی نہیں سن سکتی، بچوں کی اچھی تربیت کرتی ہیں۔
    اس گھرانے کی زندگی مجموعی طور پر اچھی گزرتی ہے، یہاں زیادہ تر تلخیوں اور جھگڑوں کا سہرا مرد کے سر جاتا ہے کیونکہ اسد مرد خواہ مخواہ اپنی حاکمیت جتانے کی کوشش کرتے ہیں۔
    یہ بیوی کی تعریف کرنے سے گریز کرتے ہیں بلکہ اس پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔اسے زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور اس سے کوئی مشورہ لینا پسند نہیں کرتے۔
    ایسے گھرانے میں ضروری ہے کہ:
٭    مرد اپنے رویے میں نرمی پیدا کرے۔
٭    بیوی کے کام کی تعریف کرنے سے گھر کا ماحول خوش گوار ہو گا۔
٭    بیوی سے مشورہ کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
٭    خاتون کو چاہئے کہ شوہر کے مزاج کو سمجھے اور اس کی خامیوں کو نظر انداز کرے۔