اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور دلو عورت

دلو خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں:
٭    ان کا مزاج الجھا ہوا ہوتا ہے اور ان کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
٭    یہ بہت حسین اور پر کشش ہوتی ہیں۔
٭    یہ کبھی بہت سیدھی سادی لگتی ہیں اور کبھی بہت تیز طرار۔
٭    یہ خواتین خیالی پلاﺅ پکانے کی ماہر ہوتی ہیں۔
٭    ان کی آنکھیں بہت پر کشش اور چمکدار ہوتی ہیں۔
٭    یہ اچھے منصوبے بنا لیتی ہیں۔
٭    یہ بہت ذہین ہوتی ہیں۔
٭    شادی سے پہلے اچھی دوست ثابت ہوتی ہیں۔
٭    دور اندیش ہوتی ہیں۔
٭    یہ حاسد نہیں ہوتیںلیکن بہر حال کسی عورت کو خود سے زیادہ حسین دیکھنا ان کیلئے مشکل ہوتا ہے۔
٭    یہ شوہر کی بے وفائی کو در گزر کر سکتی ہیں لیکن اس صورت میں جب وہ معافی مانگ لیں۔
٭    یہ شکی مزاج نہیں ہوتیں۔
٭    ان میں ہمدردی کا جذبہ ہوتاہے۔
٭    دوسروں کے معاملے میں ٹانگ نہیں اڑاتیں اور نہ ہی کسی اجازت دیتی ہیں کہ ان کے گھریلو معاملات میں بولے۔
٭    اپنے حسن کی حفاظت کرتی ہیں، اس سلسلے میں خوراک کا خیال رکھتی ہیں اور میک اپ کا سہارا بھی لیتی ہیں۔
٭    شوہر پر اخراجات کا دباﺅ نہیں ڈالتیں، اس کی جتنی آمدنی ہو اس میں گزارا کر لیتی ہیں۔
٭    کبھی کبھار فضول خرچی کر لیتی ہیں۔
٭    شوہر کو مفید مشوروں سے نوازتی ہیں لیکن ان کے اکثر مشورے ایسے ہوتے ہیں جن پر عمل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
٭    بچوں کو یہ اچھی تربیت دیتی ہیں، ان کی ہر صورت کا خیال رکھتی ہیں۔ ان کی خوہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر لیں، اس کے لئے یہ ان پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔
    اس گھرانے میں اگر شوہر ہر نرم رویہ رکھے تو اچھی زندگی گزر سکتی ہے۔ تحکمانہ انداز سے یہ خواتین بہت گھبراتی ہیں اور اکثر احکامات ماننے سے انکار بھی کر دیتی ہیں۔ شوہر کو چاہئے کہ بیوی کے کاموں کی تعریف کرے اور اس کی کوتاہیوں کو نظر انداز کر ے۔