اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد مرد اور حوت عورت

حوت عورتوں کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
٭    یہ بہت حسین و جمیل اور دلکش نین و نقش کی مالک ہوتی ہیں۔
٭    بہت ذہین ہوتی ہیں۔
٭    ان کی قوت مشاہدہ بہت تیز ہوتی ہے۔
٭    محبت کرنے والی ہوتی ہیں۔
٭    شوہر کی بہت وفا دار ہوتی ہیں۔
٭    امور خانہ داری میں بھرپور دلچسپی لیتی ہیں۔
٭    شوہر کو ترقی کرنے کے لئے بہترین مشورے دیتی ہیں۔
٭    یہ اپنے شوہر کی برائی کسی سے نہیں کر سکتیں۔
٭    گھر کو خوب سجا سنوار کر رکھتی ہیں۔
٭    گھر کی ہر چیز کو ترتیب سے رکھتی ہیں، بے ترتیبی انہیں بالکل پسند نہیں ہوتی۔
٭    یہ بہت نرم مزاج ہوتی ہیں۔
٭    یہ بڑی خوشی سے شوہر کے احکامات مانتی ہیں۔
٭    گھریلو تقریبات کی بہت شوقین ہوتی ہیں۔
٭    بہت حساس ہوتی ہیں اس لئے ذرا ذرا سی بات کو دل پر لے لیتی ہیں اور آنسو بہانے میں دیر نہیں لگاتیں۔
٭    انہیں اپنا گھر بہت عزیز ہوتا ہے، اس کے استحکام کے لئے بھرپور کوشش کرتی ہیں۔
٭    بہت اچھی میزبان ہوتی ہیں۔
٭    خود کو حسین رکھنا چاہتی ہیں، اس کے لئے میک اپ کا سہارا لیتی ہیں۔
٭    صفائی پسند ہوتی ہیں۔
٭    لباس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں۔
٭    انہیں اپنے میکے والوں سے بہت محبت ہوتی ہے، اس لئے ان کی برائی کسی سے نہیں سن سکتیں، ان کے کام آتی رہتی ہیں۔
٭    یہ تخلیقی ذہن کی مالک ہوتی ہیں اس لئے مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر فنون لطیفہ کی جانب راغب ہوتی ہیں، اپنی ان مصروفیات میں گھر کی طرف سے غافل نہیں ہوتیں۔ بچوں سے بہت لاڈ پیار کرتی ہیں اس کی وجہ سے اکثر ان کے بچے بگڑ بھی جاتے ہیں، جنہیں والدین ہی صحیح کر سکتے ہیں۔ یہ گھرانہ ایک خوشحال زندگی گزارتا ہے۔ اس کی خوشحالی اور استحکام کا سہرا حوت بیوی کے سر جاتا ہے کیونکہ وہ ہر طرح کے حالات سے سمجھوتہ کر لیتی ہے۔ اس گھرانے میں اسد شوہر کواپنی مرضی کے مطابق احکامات چلانے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔
اسد عورت اور حمل مرد
    یہ جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اسد عورت کے ذہن میں جو آئیڈیل مرد ہوتا ہے، اس کی صفات حمل مرد میں موجود ہوتی ہیں، اس طرح حمل مرد جس طرح کی عورتوں کو پسند کرتے ہیں، وہ اسد عورتیں ہی ہوتی ہیں۔
    حمل مردوں کو علم حاصل کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے، ویسے بھی یہ سیمابی طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک جگہ ٹک کر رہنا ان کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ یہ یکسانیت سے بور ہو جاتے ہیں۔ اسدعورتوں کا مزاج بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ یہ تبدیلیوں کی خواہش مند ہوتی ہیں اس لئے اس معاملے میں تو دونوں کا خوب نبھاہ ہوتا ہے۔
    حمل مرد باہمت اور پر عزم عورتوں کو پسند کرتے ہیں، یہ صفات اسد عورت میں ہوتی ہیں۔ اس لئے اس طرح بھی ان لوگوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ یہ دونوں فریق اپنے گھر کے استحکام اور خوش حالی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان میں ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کو اپنے معاملات میں بولنے نہیں دیتے۔ یہ اپنے جھگڑے خود ہی نمٹانا پسند کرتے ہیں۔ حمل مرد اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر میدان میں آگے رہیں۔