اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت اور ثور مرد

ثور مردوں کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:
٭    یہ ذہین ہوتے ہیں۔
٭    بہت سست اور کاہل ہوتے ہیں۔
٭    ہر بات کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے کے لئے کافی وقت لگا دیتے ہیں۔
٭    ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھاتے ہیں۔
٭    یہ لوگ گھر میں اپنی حکمرانی چاہتے ہیں۔
٭    اگر عورت گھر میں اپنا حکم چلانے کی کوشش کرے تو یہ بہت سختی سے پیش آتے ہیں، بات زیادہ بگڑ جائے تو یہ علیحدگی سے بھی گریز نہیں کرتے۔
٭    یہ لوگ اپنے گھر کی تمام ذمہ داریاں خوبی سے نبھاتے ہیں۔
٭    یہ گھر کو صاف ستھرا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
٭    یہ طاقت ور اور غصہ ور ہوتے ہیں اس لئے اگر کوئی ان سے بحث مباحثہ کرے تو لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی سے گریز نہیں کرتے۔
٭    یہ بچوں کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
٭    اگر خاتون خانہ شوہر کے مزاج کو سمجھ لے تو یہ ایک خوشحال اور مستحکم گھر ہو سکتا ہے۔