اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت اور سرطان مرد

اسد عورت اور سرطان مرداس گھرانے کو خوش حال زندگی گزارنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سرطان مرد خاصے ذمہ دار ہوتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ان کے گھر کی کیا ضروریات ہیں اور وہ ان ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن یہ خاصے کنجوس واقع ہوتے ہیں جبکہ اسد عورت کبھی کبھار فضول خرچی کرتی ہے۔ یہ مرد اپنی بیوی سے بہت وفادار ہوتی ہے لیکن اکثر ان کا رویہ ایسا ہو جاتا ہے جس سے بیوی کو یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ ان سے مخلص نہیں ہیں لیکن در حقیقت یہ ان کا فطری رویہ ہے۔ ان کے دل میں بیوی کا پیار ہوتا ہے لیکن ایسے اوقات میں یہ اپنے پیار کو ظاہر کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
    یہ مرد ہر معاملے پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ یہ صاف ستھرے گھر پسند کرتے ہیں۔ ویسے تو یہ بہت با اخلاق ہوتے ہیں لیکن اگر ان کی مرضی کے خلاف کوئی بات ہو تو یہ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں اور تلخ کلامی کرنے لگتے ہیں۔ گھر میں کوئی بے ترتیبی نظر آئے تو یہ فوراً بیوی کو ٹوک دیتے ہیں۔ یہ لوگ گھر میں زیادہ رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کو اپنی ماں بہت عزیز ہوتی ہے۔ اگر بیوی ان کی ماں کی عزت اور خدمت کرے تو یہ اس کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔
    یہ مرد بچوں کی تربیت بڑے اچھے انداز میں کرتے ہیں۔