اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت اور اسد مرد

اس گھرانے کے لئے خوش گوار زندگی گزارنے کے امکانات خاصے روشن ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ در اصل ان میں اختلاف کی ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ دونوں ہی تحکمانہ ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں۔ شوہر کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر میں اس کا حکم چلے اور بیوی اس کے احکامات مانے جب کہ بیوی کیلئے یہ سب کچھ نا ممکن ہے، وہ تو خو دیہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اس کی بات مانے، اگر اس رویے کو قائم رکھا جائے تو تلخیوں اور جھگڑوںکے روشن امکانات ہوتے ہیں جو اگر بڑھ جائیں تو بات علیحدگی تک بھی جا سکتی ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ :
٭    دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں۔
٭    معاملات کو افہام و تفہیم سے طے کریں۔
٭    کبھی تلخ کلامی یا جھگڑا ہو جائے تو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں۔
٭    یہ جان لیں کہ دونوں ہی تیز مزاج کے ہیں لہٰذا ذرا ذرا سی بات پر اختلاف کا امکان ہے لہٰذا ٹھنڈے رویے کا مظاہرہ کریں۔
٭    بچوں کی طرف توجہ دیں کیونکہ آپ کے جھگڑوں سے ان پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔