اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت اور سنبلہ مرد

اس گھر میں اکثر مرد کو خون کے گھونٹ پینا پڑتے ہیں کیونکہ وہ ٹھنڈے مزاج کا ہوتا ہے اور خاموش رہنا پسند کرتا ہے، جبکہ اسد عورت بات بات پر شور شرابا کرتی ہے۔ ایسے مرد جب گھر میں شور شرابے سے تنگ آ جاتے ہیں تو گھر سے باہر جانا پسند کرتے ہیں۔
    یہ گھریلو جھگڑوں کے قائل نہیں ہوتے۔ وہ بیوی کی بہت سی زیادتیوں کو ہنس کر ٹال دیتے ہیں۔ یہ مرد بہت محتاط ہوتے ہیں اور گھر کی تمام تر تلخیوں کو برداشت کرنا بھی ان کی احتیاط پسندی ہی ہوتی ہے کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کا گھر خراب ہو۔
    ان مردوں کو گھر سے خاصی دلچسپی ہوتی ہے اور یہ اپنی ذمہ داریوں کو خوب سمجھتے ہیں۔ یہ ضرورت کی ہر چیز وقت پر گھر میں لے آتے ہیں۔ یہ بہت حساس ہوتے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات محسوس کرتے ہیں۔ یہ جھوٹ نہیں بولتے اور نہ ہی جھوٹ بولنے والے لوگ پسند ہوتے ہیں۔ یہ کسی کو دھوکا نہیں دیتے اور چاہتے ہیں کہ ان سے دھوکا نہ کیا جائے ان مردوںمیں شرمیلا پن بھی ہوتا ہے جس کا اظہار مختلف مواقع پر ہوتارہتا ہے۔ یہ مرد بچوں کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتے اس لئے بچوںکی تربیت خاتون خانہ کو کرنی پڑتی ہے۔