اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت اور عقرب مرد

عقرب مرد خاصے الجھے ہوئے مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، ان کی بیوی ان کے قریب ہونے کے باوجود یہ دعویٰ نہیں کر سکتی کہ وہ اپنے شوہر کو پوری طرح سمجھ چکی ہے۔ عقرب مرد کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں۔
٭    بات بات پر لڑنے جھگڑنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔
٭    اختلاف رائے برداشت نہیں کرتا۔
٭    یہ جو ارادہ کر لے اسے پورا کر کے ہی رہتا ہے۔
٭    صاف گو ہوتاہے۔
٭    ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔
٭    بات بات پر تنقید کرتا ہے۔
٭    بچوں سے بہت محبت کرتا ہے۔
    اس گھرانے میں بیوی کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مزاج کو سمجھے، وہ یہ جان لے کہ اس کا شوہر اس سے زیادہ تیز مزاج کا اور غصے والا ہے، اگر اس نے شوہر پر حکم چلانے کی کوشش کی تو وہ اسے پیٹ ڈالے گا، اس نے زیادہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو اس سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔