اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت قوس مرد

قوس مرد خاصے سخت مزاج ہوتے ہیں۔ یہ بیوی کو اپنے تابع ہی رکھنا پسند کرتے ہیں۔ اگر ان کی بیوی ان سے بحث کرے تو اس کی شامت بھی آ سکتی ہے۔ زندہ دلی میں قوس مردوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ قوس مرد بہت ذمہ دار ہوتے ہیں اور اپنے گھر کی طرف ان کی خصوصی توجہ ہوتی ہے۔ ضرورت کی ہر چیز ان کے گھر میں موجود ہوتی ہے۔
    یہ بہت با صلاحیت ہوتے ہیں۔ دولت کمانا ان کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ بنیادی طور پر یہ ہمدرد اور ملنسار ہوتے ہیں لیکن جو لوگ انہیں نا پسند ہوں ان سے دور رہتے ہیں۔ ان کی ایک بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ دوسری عورتوں کے چکر میں پڑ جاتے ہیں۔ ویسے جب یہ گھر کی سلامتی اور استحکام کے بارے میں سوچتے ہیں تو ایسی حرکتوں کو ترک کر دیتے ہیں۔
    یہ حاضر دماغ ہوتے ہیں اور برے وقت درست فیصلے کرتے ہیں۔ گھر سے باہر سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیںلیکن گھر کی طرف سے غافل نہیں ہوتے مگر یہ ضرور ہوتا ہے کہ یہ گھر کو مناسب وقت نہیں دے پاتے۔ بچوں کے بارے میں یہ مرد بہت حساس ہوتے ہیں نہایت مناسب انداز میں ان کی پرورش و نگہداشت کرتے ہیں