اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت اور جدی مرد

جدی مردوں کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:
٭    یہ اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں۔
٭    یہ اپنے راز اپنے سینے میں ہی رکھتے ہیں۔
٭    یہ محبت اور عشق کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، ان کے لئے یہ معاملات بڑے کٹھن اور سمجھ میں نہ آنے والے ہوتے ہیں۔
٭    یہ جدت پسند نہیں ہوتے، اپنی روایات سے انہیں بڑا پیار ہوتا ہے۔
٭    یہ مختلف معاملات میں اندیشوں کا شکار رہتے ہیں۔
٭    یہ بہت محتاط ہوتے ہیں اس لئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتے ہیں۔
٭    بہت ہمدرد ہوتے ہیں۔
٭    تنہائی پسند ہوتے ہیں۔
٭    مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔
٭    بہت با صلاحیت ہوتے ہیں اور ترقی کرنا جانتے ہیں۔ اسد عورتوں کے ساتھ جدی مرد اس صورت میں اچھی زندگی گزار سکتے ہیں جب یہ عورتیں ان کے مزاج کو سمجھ لیں اور ان پر حکم چلانے کی کوشش نہ کریں۔ جدی مرد بچوںکے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ یہ ان کی پرورش اچھے اندازمیں کرتے ہیں اور ان کی ترقی کے خواہاں ہوتے ہیں۔