اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

اسد عورت اور دلو مرد

اس جوڑے کی زندگی زیادہ خوش حال نہیں گزرتی کیونکہ دلو مرد کسی صورت میں یہ برداشت نہیں کرتے کہ ان کی بیوی ان پر حکم چلائے یا گھر کے معاملات پر اس کی گرفت ہو جبکہ اسد عورت چاہتی ہے کہ گھر میں اس کا حکم چلے ہر کام اس کی مرضی سے ہو اور شوہر اس کی بات مانے۔ دلو مرد مرضی کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ خاموش رہنا پسند کرتے ہیں لیکن اگر بیوی انہیں زیادہ پریشان کرے تو اس کی شامت بھی آ سکتی ہے۔
    ان مردوں کو اپنے گھر سے خاصا لگاﺅ ہوتا ہے، یہ گھر میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتے لیکن ان کی بیرونی سرگرمیاں بھی کافی ہوتی ہیں جن میں اکثر یہ الجھ کر گھر کو زیادہ وقت نہیں دے سکتے ایسے میں خاتون خانہ کو ان سے شکایت ہو سکتی ہے لیکن اس کے مناسب یہی ہے کہ حالات سے سمجھوتہ کر لے کیونکہ ان کا شوہر اگر گھر سے باہر ہے تو وہ وقت ضائع نہیں کر رہا بلکہ وہ ترقی اور گھر کی خوش حالی کے لئے تگ و دو کر رہا ہے۔
    دلو مرد اپنے گھریلو معاملات میں کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے اس طرح یہ بے شمار پریشانیوں سے بچے رہتے ہیں۔ بچوں کی طرف ان مردوں کا خاصا لگاﺅ نہیں ہوتا لیکن ان کی اچھی تربیت کے خواہاں ہوتے ہیں بچوں کی نگہداشت خاتون خانہ کو کرنی پڑتی ہے۔