برج اسد

اسد افراد کے لئے خصوصی ہدایات

٭    تنہائی سے خوف زدہ نہ ہوں۔
٭    کھانے پینے میں محتاط رہیں، کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے آپ بیمار اور موٹے ہو سکتے ہیں۔
٭    جلد بازی سے گریز کریں۔
٭    ریا کارانہ رویے کو ترک کریں۔
٭    کسی بھی معاملے میں اوچھے پن کا مظاہرہ نہ کریں۔
٭    چاپلوسی نہ کریں۔
٭    لالچ سے گریز کریں۔
٭    بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں۔
٭    خوشامد پسندی چھوڑ دیں۔
٭    جارحانہ روش ترک کر دیں۔
٭    جذباتی پن سے گریز کریں۔
٭    منشیات کی طرف راغب نہ ہوں۔
٭    جنسی بے راہ روی اختیار نہ کریں۔
٭    کامیابی کے لئے غلط راستوں کا انتخاب نہ کریں۔
٭    چالاکی آپ کی شخصیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
٭    انتقام لینے سے بہتر ہے کہ در گزر کریں۔
٭    اپنے غصے پر قابو پائیں۔
٭    دوسروں کو اہمیت دیں۔
٭    دشمنیاں ختم کریں، پر سکون زندگی گزاریں۔
٭    رعب جمانے کی بجائے محنت اور صلاحیت سے اپنا مقام بنائیں۔
٭    تخلیقی کاموں میں کسی ایک شعبے کا انتخاب کر کے اس میں محنت کریں، بیک وقت کئی شعبوں میں ٹانگ نہ اڑائیں، اس طرح آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے اور اچھے نتائج بھی بر آمد نہیں ہوں گے۔
٭    ہر کسی پر حکم نہ چلائیں، اس طرح نہ صرف آپ کئی اچھے دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے بلکہ کئی لوگ آپ کے دشمن بھی بن سکتے ہیں۔
٭    آپ بلا شبہ طاقت ور ہیں لیکن اپنی طاقت کا غلط استعمال نہ کریں، اس طرح لوگ آپ سے نفرت کرنے لگیں گے۔
٭    آپ کو شہرت کی بھی خواہش ہے لیکن اس کے حصول کے لئے درست راستوں کا انتخاب کریں۔
٭    حسد کرنا چھوڑ دیں کیونکہ حسد کی آگ میں آپ کو خود ہی جلنا ہو گا، دوسرے اس سے محفوظ رہیں گے