اسد افراد کا نفسیات جائزہ

اپنا خیال رکھیں

اسد افراد کا ایک نفسیاتی پہلو یہ ہے کہ یہ ہر طرح کے معاملات میں الجھے رہتے ہیں لیکن اپنے آپ کو فراموش کر دیتے ہیں۔ انہیں یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ اپنی صحت کی طرف سے غافل ہیں یا ان کے رویے کی وجہ سے ان کے بارے میں لوگ کیا کیا رائے قائم کر رہے ہیں۔
    یہ لوگ اکثر اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ انہیں پوری نیند لینی چاہئے یا انہیں صحت برقرار رکھنے کے لئے ورزش کی ضرورت ہے۔ ایسی باتوں کا احساس انہیں اس وقت ہوتا ہے جب پانی سر سے گزر جاتاہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ جہاں یہ دوسری باتوں کا خیال رکھتے ہیں وہیں اپنا بھی خیال رکھیں۔