اسد افراد کا نفسیات جائزہ

بے خوف اور نڈر

اسد افراد بڑے بے خوف اور نڈر ہوتے ہیں۔ یہ اپنی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور اس وجہ سے دوسروں کو اپنے رعب میں لینے کی کوشش بھی کرتے رہتے ہیں، ہم نے پہلے بھی لکھا ہے کہ اس طرح کئی لوگ ان کے رعب میں آ جاتے ہیں لیکن کئی لوگ ان کے مد مقابل بھی آ جاتے ہیں۔


    خود کو زیادہ بہادر سمجھنے کی وجہ سے یہ اکثر غلط اندازے لگا لیتے ہیں اور ایسے کاموں میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں جو ان کے دشمن بن جاتے ہیں اور یہ دشمنیاں دونوں فریقین کو نقصان پہنچاتی ہیں۔


    اسد افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے نڈر اور بے خوف ہونے کی صلاحیت کا بے جا استعمال نہ کریں۔ اگر یہ اس صلاحیت کا مناسب انداز میں استعمال کریں گے تو بڑے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔