اسد افراد کا نفسیات جائزہ

بد حواس

اسد افراد کے بارے میں ہم نے لکھا کہ یہ بہت بے خوف، نڈر، غصہ ور اور مشتعل مزاج ہوتے ہیں۔ ایسے میں کیا کوئی ان کے بارے میں یہ رائے قائم کر سکتا ہے کہ یہ بد حواس ہو سکتے ہیں؟ یقینا ان کے لئے یہ رائے قائم کرنا مشکل ہے لیکن بہرحال یہ حقیقت ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ بہت بے باک نظر آ رہے ہوتے ہیں لیکن اچانک یہ بد حواس اور الجھے ہوئے نظرآنے لگتے ہیں۔ در اصل یہ ان کی فطرت کا ایک پہلو ہے۔ اکثر ان کے ساتھ ایسا ہوتا رہتا ہے۔ جب یہ ایسے حالات سے گزرتے ہیں تو خود بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ پریشان ہو جاتے ہیں کہ ان کا غصہ اور جوش کہاں چلا گیا ہے لیکن بہر حال کچھ دیر بعد یہ اپنی اصلی حالت میں آ جاتے ہیں۔
    ان کے لئے ضروری ہے کہ جب یہ ایسے حالات کا شکار ہوں تو کہیں آرام سے بیٹھ جائیں، اپنی بدلی ہوئی کیفیت پر پریشان نہ ہوں اور یہ جان لیں کہ ان کی یہ کیفیت زیادہ دیر نہیں رہے گی۔ جب ان کی حالت بہتر ہو جائے تو پھر اپنے معاملات کی طرف متوجہ ہو جائیں