جنوری

۴؍جنوری

کو پیدا ہونے والے کو پہل کرنے اور سبقت لے جانے کی صلاحیت کے علاوہ تخلیقی صلاحیت بھی دولیعت کی گئی ہے وہ ذہنی طور پر بڑے ذکی حس اور سوجھ بوچھ والے ہوتے ہیں ان کے اندر ایسے رجحانات بھی کم و بیش جگہ پا سکتے ہیں جو اُن کے لئے نقصان دہ ہوں ۔ ان میں تجارت کرنے کی صلاحیت اور کاروباری سوجھ بوجھ پائی جاتی ہے۔ یہ صلاحیت ان کے لئے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اور وہ اس سے کام لے کر تجارتی معاملات میں کامیابیوں پر کامیابیاں حاصل کرتے یہں۔ ان کے مزاج میں ہمدردی کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ اور وہ ضرورت مند اور مستحق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ لیکن ان کی یہ خواہش ان کے لئے مایوسی کا باعث بھی ہو سکتی ہے۔ اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ رومانسس اور محبت کے لئے موزوں ہیں۔