جنوری

۸؍جنوری

کو پیدا ہونے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت اچھا دماغ دیا ہے۔ اور وہ طبعاً سنجیدہ مزاج ہوتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے احساسات اور جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کی دوستی پائیدار اور مستحکم ہوتی ہے۔ زندگی کی آسائشوں اور لذتوں کے حصول کے لئے یہ لوگ بڑی جدوجہد کرتے ہیں۔ اور کامیابی زیادہ تر اپنی اسی بھاگ دوڑ اور کوشش ہی کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔