ستمبر

۲۵؍ستمبر

۲۵؍ ستمبر کو پیدا ہونے والے افراد نہایت ہی سرگرم اور پر جوش ہوتے ہیں۔ ان کے اندر تحقیق اور تجسس کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ ان کی طبیعت میں انصاف ہمدردی اور خوش اخلاقی بھی پائی جاتی ہے۔ معاشرتی سر گرمیاں، گھومنے پھرنے اور لوگوں سے ملنے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔ اس قسم کے مشاغل سے دِلی مسرت محسوس کرتے یہں۔ ان افراد میں تن آسانی اورآرام پسندی پائی جاتی ہے۔ یہ عیش و آرام کی زندگی گزارنا چاہتے ہیَ جس کے جدوجہد کرتے ہیں۔
رشتہ داروں سے محبت کرتے ہیں۔ بلکہ ان کے لئے ہمیشہ بہتر سوچتے یہں۔ ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں۔ اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے بہت ہی آسانی اور جلد دوست بنا لیتے ہیں۔ ان میں نمایاں خامی جلد بازی کی ہوتی ہے۔ جس سے بہت بڑے نقصان اُٹھاتے ہیں