اکتوبر

۱۶ اکتوبر

۱۵؍اکتوبر سے ۱۸؍اکتوبر تکپیدا ہونے والے افراد نمائش پسند کرتے ہیں۔ دولت اور منصب سے متاثر ہوتے ہیں اور اسی بناء پر دولت مند لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔ ظاہرداری اور شان و شوکت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے برعکس اعلیٰ اور مضبوط اخلاق کے مداح نہیں ہوتے۔ چیزوں کی ظاہری چمن ان کی آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔


یہ افراد دوسروں پر تنقید اور اعتراض کرنے میں بھی لذّت محسوس کرتے ہیں۔ ان کے طنزیہ جملے بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ مضبوط اور بے قرار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ سفید۔ سبز ان کے پسندیدہ رنگ ہوتے ہیں۔ یہ افراد اپنی صحت کا زیادہ خیال نہیں رکھتے۔ لہٰذا آئے دن کسی نہ کسی بیماری کا شکار رہتے ہیں۔ خوراک میں پرہیز نہ کرنا ان کی لا پرواہی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔