نومبر

۶؍نومبر

یہ افراد طبعاً وفادار ہوتے ہیں۔ ہر کام ایک منصوبے کے مطابق کرتے ہیں۔ ناسازگار حالات کا ان افراد پر بے حد شدت اثر ہوتا ہے اور زیادہ تر مسائل ان کے اپنے پیدا کردہ ہوتے ہیں۔ چونکہ مزاج کے تیز ہوتے ہیں اور غصے کی وجہ سے حالات پر قابو نہیں پا سکتے۔
اپنے سامنے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔ نمودو نمائش کا جذبہ بھی ان کی افراد کی کمزوری ہے۔
بلند عزائم کے مالک ہوتے ہیں اور جدوجہد کی عادت ان میں پیدائشی ہوتی ہے۔ جس کی بدولت زندگی کی دوڑ میں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ رومانی زندگی میں کسی سے کم نہیں۔ انتہائی جذباتی ہوتے ہیں۔ شک اور جلن کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ بہر حال مجموعی طور پر ان افراد کی زندگی کامیاب ہوتی ہے۔